
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «wltx» کے مطابق " علم نفرت مٹا دیتا ہے کے نام سے کام کرنے والے گروپ کی جانب سے «بم نہیں غذا » کے عنوان سے مہم میں دو سو ضرورت مندوں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔
گروپ کی رکن «عایشه میلر» کا کہنا تھا: ناداروں کو کھانا کھلانا نہ صرف رمضان بلکہ ہر وقت سب کی ذمہ داری ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اگر تمام مذاہب کے مشترکات پر عمل کرتے ہویے تمام لوگ ضرورت مندوں کو کھانا کھلائیں تو کوئی بھی بھوکا نہ رہے۔
میلر نے مزید کہا کہ سب کو وحدت کی بات کرنی چاہیے اور ناداروں کی مدد کرنے کی بہت ضرورت ہے۔