
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «KTimes» کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والے قاری حذیفہ صدیقی نے واضح برتری کے ساتھ ٹاپ تین میں مقام اول حاصل کرلیا ہے
صدیقی کا کہنا ہے: میری خواہش ہے کہ والدین کو خوش کروں، انہوں نے اس کام میں میری بہت حوصلہ افزائی کی ہیں۔
انکا کہنا تھا: حفظ قرآن سے میری ذہنی صلاحیتوں میں کافی نکھار آئی ہے اور اس کی برکت سے مجھے خاص اطیمنان و سکون ملتا ہے۔
صدیقی نے کہا کہ لوگوں کا خیال ہے کہ حفظ قرآن دشوار کام ہے مگر جب آپ شروع کرتے ہیں تو خدا کی خاص مدد ملتی ہے
امریکی حافظ کا کہنا ہے کہ اگر آپ مسلسل کیسٹ سن کر مشق نہیں کریں گے تو یاد رکھنا مشکل ہوگا.
مقابلوں کے کامیاب طلبا کے اعزاز میں اختتامی تقریب آج منعقد ہوگی ۔
قرآنی مقابلوں میں ایران کی نمایندگی علی فیصی کررہا ہے