دبئی قرآنی مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان/ بنگلہ دیش کی پہلی پوزیشن

IQNA

دبئی قرآنی مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان/ بنگلہ دیش کی پہلی پوزیشن

11:23 - June 17, 2017
خبر کا کوڈ: 3503152
بین الاقوامی گروپ: دبئی کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب میں پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا گیا

دبئی قرآنی مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان/ بنگلہ دیش کی پہلی پوزیشن


ایکنا نیوز- روزنامہ «البیان» کے مطابق دبئی کے بین الاقوامی حفظ مقابلوں کا اعلان کیا گیا جسمیں ایرانی نمایندے کے حصے میں کوئی پوزیشن نہ آسکی

دبئی کی وزارت اوقاف کے ہال میں منعقدہ تقریب میں «شیخ احمد بن محمد بن راشد آل مکتوم»جو «محمد بن راشد آل مکتوم» فاونڈیشن کے سربراہ بھی ہیں انہوں نے انعامات تقسیم کیے۔

ججز کے اعلان کے مطابق بنگلہ دیش کے «محمد طریق الاسلام» اول جبکہ امریکہ کے «حذیفه صدیقی» دوم آئے جبکہ گامبیا کے «مود جوب» ، سعودی عرب کے «احمد بن عبدالعزیز العبیدان» تیونس کے «رشید بن عبدالرحمن العلانی» بالترتیب دیگر پوزیشن کے حقدار قرار پایے۔


بحرین کے «مهنا احمد مهنا السیسی البوعینین» چھٹے اور لیبیا کے«محمد الهادی بشیر نجی» کویت «عمر محمود سید علی سید احمد الرفاعی» ساتویں اور آٹھویں جبکہ موریتانیا کے «محمدو آبکه» نویں اور روانڈا کے «هابیمانا مکین» مصر کے «محمد محمد نجیب جادو اسماعیل طه» مشرکہ طور پر دسویں پوزیشن کے لیے نامزد ہوئے۔


قرآنی مقابلوں میں سیاسی جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی بادشاہ کو اہم شخصیت کا ایوارڈ دیا گیا

اکیسویں قرآںی مقابلوں میں سو ممالک کے نمایندے شریک تھے جبکہ ایران کا نمایندہ قاری علی فیضی کوئی بھی مقام حاصل نہ کرسکا ۔

3610114

نظرات بینندگان
captcha