
ایکنا نیوز- نیوز ویب سایٹ «بوابه فیٹو» کے مطابق جامعہ الازھر کے مدرسے میں کلاس چہارم کے نابینا طالب علم نے چھبیس پاروں کو حفظ کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے
محمد محمود کا کہنا ہے: «میرا بہت شوق ہے کہ قرآن مجید کو مکمل حفظ کروں اور خدا کی مدد سے چھبیس پارے حفظ کرچکا ہوں».
نابینا طالب علم کا کہنا تھا: «جامعہ الازھر میں استاد بننا میرا ایک اور شوق ہے تاکہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر کام کرسکوں».
انہوں نے نابینا مصری دانشور طه حسین کو زندگی میں آیڈیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انکی طرح کامیابی حاصل کرنا میرا ہدف ہے۔
نابینا حافظ کا کہنا ہے : بچوں کے ساتھ فٹبال کھیلتا اور سائیکل سواری بھی کرلیتا ہوں۔
نایبنا طالب علم کے استاد شیخ محمد شفیق نے بچے کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکی والدین کا بھی اس کامیابی میں گہرا ہاتھ ہے اور اسی وجہ سے محمد اب تک کافی اعزازات حاصل کرچکے ہیں۔