العبادی نے حضرت آیت‌الله سیستانی کی حمایت کا شکریہ ادا کردیا

IQNA

العبادی نے حضرت آیت‌الله سیستانی کی حمایت کا شکریہ ادا کردیا

10:41 - July 01, 2017
خبر کا کوڈ: 3503211
بین الاقوامی گروپ: عراقی وزیر اعظم نے عراقی فورسز اور رضاکاروں کی حمایت جس سے وہ آج فتح سے ہمکنار ہوچکے ہیں کا شکریہ ادا کیا
العبادی نے حضرت آیت‌الله سیستانی کی حمایت کا شکریہ ادا کردیا

ایکنا نیوز- شفقنا نیوز کے مطابق عراقی وزیر اعظم «حیدر العبادی» نے عراقی فورسز کی کامیابی میں مرجع تقلید کی حمایت کو اہم قرار دیتے ہوئے حضرت آیت الله العظمی سیستانی کا شکریہ ادا کیا

رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی فورسز اور رضاکاروں نے سخت جنگ کے بعد شجاعت و استقامت سے اہم کارنامہ انجام دیا ہے اور بلاشبہ کامیابی انکا استحقاق بنتا ہے۔


حیدر العبادی نے عراقی ملت کے دفاع کے حوالے سے کہا کہ حضرت آیت الله العظمی سیستانی کا پیغام اور انکی حمایت نے اس کامیابی میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے اور ان کے فتوی کے سبب آج عراق فتح و کامیابی سے ہمکنار ہوچکا ہے۔

3613976

نظرات بینندگان
captcha