مشی گن؛ عوام کو قرآن مجید کے مطالعے کی دعوت

IQNA

مشی گن؛ عوام کو قرآن مجید کے مطالعے کی دعوت

10:41 - July 02, 2017
خبر کا کوڈ: 3503214
بین الاقوامی گروپ: شیکاگو کے مسلمانوں نے عوام کو قرآن مجید کے مطالعے کی دعوت دینے کی مہم شروع کر دی

مشی گن؛ عوام کو قرآن مجید کے مطالعے کی دعوت


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «AboutIslam» کے مطابق «اسلام کو اسکے اصل سورس سے پہچانیے» کے عنوان سے مہم شروع کیا گیا ہے جسمیں خواہشمندوں کو ایک عدد قرآن مجید انگریزی یا اسپینش ترجمے کے ساتھ مفت تحفے میں پیش کیا جائے گا۔

آٹھ ہفتے کے لیے شروع کیے جانے والی مہم میں اسلام کی حقیقت کے بارے میں لوگوں کا آگاہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

پیس پروجیکٹ کے ڈایریکٹرسبیل احمد کا کہنا ہے کہ آخری کچھ عرصے سے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہوچکا ہے اور اسکی وجہ یہ ہے کہ لوگ اسلام کے بارے میں درست معلومات نہیں رکھتے ہیں.


احمد کا کہنا ہے کہ اس مہم میں ہماری کوشش ہے کہ ہمارے ہموطن امریکی عوام اسلام کے بارے میں علم حاصل کرسکے اور مختلف مذاہب کے پیروکار حقیقت جان سکے۔

قابل ذکر ہے کہ کچھ دو سال پہلے رهبر معظم انقلاب، حضرت آیت‌الله خامنه‌ای(مد‌ظله‌العالی) نے امریکہ اور شمالی یورپ کے جوانوں کے نام پیغام میں کہا تھا کہ اسلام کو اسکے اصل منبع قرآن مجید اور سیرت حضرت محمد (صلّی‌الله‌علیه‌وآله‌و‌سلّم) سے پہچاننے اور پہنچانے کے لیے کوشش کریں ۔

مشی گن؛ عوام کو قرآن مجید کے مطالعے کی دعوت

3614266

نظرات بینندگان
captcha