مسجد کوفہ میں ساتویں ثقافاتی فیسٹیول «سفیر» کا افتتاح + تصاویر

IQNA

مسجد کوفہ میں ساتویں ثقافاتی فیسٹیول «سفیر» کا افتتاح + تصاویر

10:46 - July 02, 2017
خبر کا کوڈ: 3503215
بین الاقوامی گروپ: حسینی سفیر حضرت مسلم بن عقیل کی برسی کے حوالے سے مسجد کوفہ میں ثقافتی فیسٹیول شروع کیا گیا ہے

مسجد کوفہ میں ساتویں ثقافاتی فیسٹیول «سفیر» کا افتتاح + تصاویر


ایکنا نیوز- مسجد کوفہ کی ویب سایٹ کے مطابق بحرین، عمان، لبنان اور بعض دیگر ممالک کے تعاون اور شرکت کے ساتھ مسجد کوفہ میں ساتواں ثقافاتی فیسٹیول «سفیر» شروع کیا گیا ہے جو آج اختتام پذیر ہوگا

ثقافتی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کا آغاز علاء الصادقی کی تلاوت سے ہوا جسکے بعد مسجد کوفہ کے تواشیح گروپ نے فن کا مظاہرہ اور مسجد کوفہ کے متولی محمد مجید الموسوی نے خطاب کیا۔

ادارہ اوقاف کے سربراہ سید علاء موسوی، نے مسجد کوفہ کی ثقافتی کاوشوں کو سراہا اور قرآن و اهل بیت‌(ع) کی تعلیمات کی ترویج میں ادارے کی خدمات کی تعریف کی ۔


موسوی نے کہا کہ امام علی(ع) کی جانب سے کوفہ کو دارالحکومت قرار دینا اور اس شہرمیں امام حسین(ع) کی دلچسپی اور قیام کے لیے انتخاب کرنے کی وجوہات پر تحقیق کی ضرورت ہے۔

پروگرام میں شیخ عبدالحسین آل صادق اور دیگر اہل ادب نے امام حسین اور مسلم بن عقیل کی شان میں منقبت خوانی اور شعرخوانی کی جبکہ آخر میں ڈکومنٹری فلم کی نمائش کی گیی۔

پروگرام میں ملکی اور غیر ملکی فن کاروں کی خطاطی اور پوسٹرز کی بھی نمایش منعقد کی گیی ہے۔

مسجد کوفہ میں ساتویں ثقافاتی فیسٹیول «سفیر» کا افتتاح + تصاویر

3614178

نظرات بینندگان
captcha