آل سعود خادمین حرمین نہیں امریکی غلام ہے

IQNA

آل سعود خادمین حرمین نہیں امریکی غلام ہے

16:32 - July 04, 2017
خبر کا کوڈ: 3503225
بین الاقوامی گروپ: یوم انہدام جنت البقیع سے خطاب میں علامہ ڈومکی نے آل سعود کو امریکی خادم قرار دیا

آل سعود خادمین حرمین نہیں امریکی غلام ہے


ایکنا نیوز- مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر ایک اخباری بیان میں کہا کہ آل سعود نے اہل بیت رسول ، صحابہ کرامؓ اور بزرگان دین کے مقدس مزارات اور شعائراللہ کی توہین کرکے کروڈوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔


علامہ ڈومکی کا کہنا تھا : امریکہ ، اسرائیل اور دشمنان اسلام کی غلامی کا طوق ڈال کر آل سعود فخر محسوس کرتے ہیں جبکہ ان کا ہر عمل اسلام کی تضعیف اور امت مسلمہ کی تذلیل کا باعث ہے۔ ایسے فاسق و فاجر خاندان کو خادم حرمین شریفین کی بجائے خائن حرمین کے لقب سے یاد کیا جائے۔

نظرات بینندگان
captcha