
ایکنا نیوز- حرم مطہرحضرت عباس(ع) سے وابستہ قرانی مرکز کے تعاون سے کربلا شہر کے اندر اور باہر موسم گرما کی قرآنی کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے جنمیں چودہ ہزار طلبا شرکت کررہے ہیں۔
ان کلاسز کا مقصد قرآن و اہل بیت کی تعلیمات کی ترویج اور جوانوں کو ثقافتی یلغار سے بچانا بتایا جاتا ہے۔
پینتالیس روزہ قرآن کلاسز میں تلاوت قرآن، فقه، اخلاق اور درس احکام جیسے وضو، نماز، اطاعت والدین اور ھمسایوں سے سلوک کے درس بھی دیے جائیں گے۔
آستانہ عباسی کے قرآن شعبے کے ڈایریکٹر«شیخ جواد النصراوی» نے ان کلاسز کے حوالے سے کہا : موسم گرما میں قرآنی کلاسز کا مقصد چھٹیوں سے فایدہ اٹھا کر نسل نو کی بہترین انداز میں تربیت کرنا ہماری ترجیح ہے ۔