
ایکنا نیوز- قاف نیوز ایجنسی کے مطابق مسلم بن عقیل کمپلیکس میں منعقدہ ثقافتی فیسٹیول «سفیر» میں تین ٹاپ قرآنی تحقیقی مقالوں کا انتخاب کیا گیا
«محمد جواد الطریحی» کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم دانشوروں نے شرکت کی جسمیں مسجد کوفہ کے قرآنی شعبے کے سربراہ سیدعادل الیاسری نے خطاب کرتے ہوئے کہا: «سفیر» ثقافتی فیسٹیول میں مسلسل پانچ سالوں سے قرآنی تحقیقی مقالوں کا مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے اور اس سال بھی تیرہ مقالوں میں سے تین کو انعامات کے لیے منتخیب کیا گیا ہے.
الیاسری کے مطابق عماد البخیتاوی اول ،جاسم محمد عبود دوم اور خانم جنان ناظم حمید اور کاطع جارالله سطام کو مشترکہ طور پر سوم کے لیے منتخب کیا گیا ہے
انکا کہنا تھا کہ مسجد کوفہ کے تعاون سے حفظ، ترتیل، تلاوت اور دیگر قرآنی پروگراموں پر عرصے سے کام جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مسلم بن عقیل کے نام سے منسوب «سفیر» ثقافتی فیسٹیول میں بحرین، عمان، لبنان، سعودی عرب اور ایران سے نمایندے اور دانشور شریک تھے۔