
ایکنا نیوز- جارجیا میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق چالیس احادیث «امام علی(ع) کی حیات طیبہ» کے حوالے سے کتاب جارجیا میں مسلم انجمن کے تعاون اور علمی اکیڈمک کی نظارت کے ساتھ شایع کی گیی ہے۔
اس کتاب کی اشاعت کا مقصد رسول اکرم کی زندگی کے بعد ائمه معصومین (ع) کے حالات اور واقعات کو متعارف کرانا ہے
کتاب کے مقدم میں حضرت امیرالمؤمنین علی(ع) کی حیات پر مختصر اشارے کے بعد لکھا ہے: انسان نادانی اور جھالت کے دلدل سے نکلنے کے لیے اعلی شخصیات اور افراد کی سیرت کے محتاج ہے اور انکی زندگی کا مطالعہ اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔
کتاب میں امام اول حضرت علی(ع) کی حیات مبارکہ کو بہترین نمونہ قرار دیتے ہوئے چالیس منتخب احادیث بیان کیا گیا ہے
«امام علی(ع) کی حیات طیبہ» اور چالیس احادیث کی کتاب معروف دانشور طغرل موسیاف اور دیلمان شه مردانلی کے ترجمے کی مدد سے شائع کی گیی ہے۔