داعش نے عراق کے شہر تلعفر میں 200 شہریوں کے سرکاٹ دیئے

IQNA

داعش نے عراق کے شہر تلعفر میں 200 شہریوں کے سرکاٹ دیئے

15:41 - July 05, 2017
خبر کا کوڈ: 3503233
بین الاقوامی گروپ: عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے موصل میں شکست کھانے کے بعد عراق کے شہر تلعفر میں 200 عراقی شہریوں کے سر بے دردی کے ساتھ کاٹ دیئے ہیں۔
داعش نے عراق کے شہر تلعفر میں 200 شہریوں کے سرکاٹ دیئے
ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے موصل میں شکست کھانے کے بعد عراق کے شہر تلعفر میں 200 عراقی شہریوں کے سر بے دردی کے ساتھ کاٹ دیئے ہیں۔ 
اطلاعات کے مطابق موصل سے 55 کلو میٹر دور تلعفر میں داعش نے 200 شہریوں کے بہیمانہ طور پر سر قلم کردیئے ہیں۔  صوبہ نینوا کے حکام کے مطابق عراقی شہری داعش کے خوف سے فرار کرکے عراقی فورسز کے زير کنٹرول علاقہ میں جانا چاہتے تھے جنھیں داعش نے گرفتار کرکے وحشیانہ طور پر ذبح کردیا ہے
نظرات بینندگان
captcha