خط بریل کی مدد سے استنبول میں قرآنی کلاس کا اہتمام

IQNA

خط بریل کی مدد سے استنبول میں قرآنی کلاس کا اہتمام

12:55 - July 07, 2017
خبر کا کوڈ: 3503237
بین الاقوامی گروپ: استنبول شہر کے قرآنی مرکز میں بصارت سے محروم افراد کے لیے خط بریل سے قرآن کی تدریس کا اہتمام کیا گیا ہے

خط بریل کی مدد سے استنبول میں قرآنی کلاس کا اہتمام


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی (AA) کے مطابق استنبول کے یورپی علاقے میں شامل محلہ «کوچک چکمجه» کے قرآنی مرکز میں جدید انداز میں قرآن سکھانے کے لیے خط بریل کی مدد سے قرآن پڑھایا جار ہا ہے

اس قرآنی کلاسز کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ اس مرکز کو دن رات کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ رات کے شفٹ میں بھی خواہشمند افراد شرکت کرسکے۔


مرکز کے استاد «سینان تونچ» کا کہنا ہے کہ سال 2014 میں 39 طلبا کے ساتھ قرآنی کلاسز کا آغاز کیا اور تین سال سے یہ سلسلہ جاری ہے۔

قرآنی استاد کا کہنا ہے کہ اس مرکز میں انگلی کے اشاروں اور خط بریل سے جدید انداز میں پڑھایا جاتا ہےاور اب اس انداز میں طلبا نے حفظ کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے۔

3615991

نظرات بینندگان
captcha