
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی اینا کے مطابق انجمن«دہشت گردی کے خلاف سب متحد ہوجائیں» کے تعاون سے مسلم شہداء سے یکجہتی کے لیے مظاہرے کا اہتمام کیا گیا تھا
مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کے تازہ ترین واقعہ فینزبری میں نمازیوں پر گاڑی چڑھانے کا واقعہ ہے جسمیں ایک نمازی شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہوگیے تھے۔
انجمن«دہشت گردی کے خلاف سب متحد ہوجائیں» کے ترجمان کا کہنا ہے: اس ریلی کا مقصد مسلمانوں پر ہونے والے حملوں کی مذمت ہے
ریلی میں پلے کارڑز پر مسلمانوں کے خلاف نفرت کی مذمت کے حوالے سے نعرے درج تھے۔
گذشتہ ایک سال سے برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرایم میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور پولیس کے مطابق ایسے لوگ جنکے ظاہری خدوخال مسلمان جیسے ہیں زیادہ ان حملوں کا شکار بنتے ہیں۔
ہیومن رایٹس تنظیم «ٹیل ماما» کی رپورٹ کے مطابق یورپ میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد مسلمانوں پر حملوں میں تیزی آگیی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ مسلمان خواتین ان حملوں میں زیادہ متاثر ہوتی ہیں ۔