بین الاقوامی گروپ: مشرقی لندن کے اوپن ڈے مسجد میں توہین رسالت کے مرتکب شخص کو روکنے پر جھگڑے کے بعد پولیس کو مداخلت کرنا پڑی

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے « thesun» کے مطابق نشے میں دھت گورا مسجد میں داخل ہورہا تھا تو لوگوں نے اس کو روکا جسپر جھگڑا شروع ہوگیا۔
نشی گورے کا کہنا تھا کہ مسجد کا دروازہ سب کے لیے کھلا ہے پھر اس نے اسلام اور رسول اکرم (ص) کی شان میں گستاخی کی اور لوگوں کو دھمکی دینا شروع کیا ۔
ایک شخص نے آرام سے اسے روکنے کی کوشش کی تو دونوں آپس میں الجھ پڑے اور لڑائی کے بعد پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے نشے میں دھت شخص کو گرفتار کرلیا
سوشل میڈیا پر وایرل اس ویڈیو کو بیس ہزار لوگوں نے دیکھا ہے.