
ایکنا نیوز- «یورو نیوز» کے مطابق پیرس کے شانزلیزہ سٹریٹ سے دہشت گردی کے خلاف واک کا آغاز ہوا تھا جہاں ایک پولیس افیسر کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا
چھ روزہ مہم میں بسوں پر سوار مسلم دانشوروں نے ان تمام شہروں کا دورہ کیا جہاں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوتے تھے
فرانس اور جرن شہروں کے بعد وہ بروکسل پہنچے ہیں جہاں سے یہ قافلہ لندن اور واپس فرانس پہنچ کر اپنا سفر ختم کرے گا
دہشت گردی کے خلاف مسلم دانشورں کا ٹور کا مقصد واضح کرنا ہے کہ اسلام امن و محبت کا دین ہے اور اسمین دہشت گردی کی گنجایش نہیں۔
مختلف شہروں کے دورے پر یہ گروپ جان بحق افراد کے لیے دعا اور دیگر کے لیے نیک خواہشات کا اظھار کرتا ہے۔
دہشت گردی کے خلاف یہ ٹّور گذشتہ جمعے کو شروع ہوا تھا اور یہودی اور عیسائی کیمونٹی اور دانشوروں سے ملاقاتوں کے بعد فرانس جاکر اختتام پذیر ہوگا ۔