داعش نے ابو بکر بغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی

IQNA

داعش نے ابو بکر بغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی

15:12 - July 11, 2017
خبر کا کوڈ: 3503260
بین الاقوامی گروپ: دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک بیان میں اپنے نام نہاد خلیفہ ابو بکر بغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عنقریب بغدادی کے جانشین کا اعلان کیا جائےگا۔
داعش نے ابو بکر بغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی
ایکنا نیوز- سومریہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا گیا  ہے کہ عراق کے صوبہ نینوا کے مقامی ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک بیان میں اپنے نام نہاد خلیفہ ابوبکر بغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عنقریب بغدادی کے جانشین کا اعلان کیا جائےگا۔ 
اطلاعات کے مطابق داعش نے ایک مختصر پیغام میں ابوبکر بغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابو بکر بغدادی کے جانشین کا بہت جلد اعلان کردیا جائے گا۔ داعش نے وہابی دہشت گردوں سے کہا ہے کہ وہ متفرق نہ ہوں۔
موصل پر قبضے میں اس بات کا سراغ لگایا گیا تھا کہ بغدادی انجام کو پہنچ کا ہے مگر داعش اس کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha