
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «AboutIslam» کے مطابق «لانگ آیلنڈ» کے اسلامی مرکز کی دیوار پر صلیب پر چڑھائے حضرت عیسی کی تصویر بنائی گیی جسکا مقصد مسلمانوں کی دل آزاری ہے
اسلامی مرکز نے اس کے جواب میں کہا ہے کہ اسلام بھی حضرت عیسی(ع) کے بارے میں مقدس خیالات رکھتا ہے اور نفرت کی بجائے ہم پرامن دوستانہ گفتگو چاہتے ہیں
پیغام میں قرآن کی اس آیت کو پیش کی گیی ہے«إِذْ قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ يَا مَرْيَمُ إِنَّ اللَّهَ يُبَشِّرُكِ بِكَلِمَةٍ مِنْهُ اسْمُهُ الْمَسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ وَجِيهًا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ * جب فرشتوں نے مریم سے کہا: اے مريم! خدا تجھے مقدس کلمے کی بشارت دیتا ہے ،عيسي فرزند مريم جو دونوں جہانوں میں صاحب شخصیت اور مقربان (الهي) ہیں»(آل عمران – ۴۵).
قرآن حضرت عیسی(ع) کے بارے میں مزید فرماتا ہے «وَالَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهَا مِنْ رُوحِنَا وَجَعَلْنَاهَا وَابْنَهَا آيَةً لِلْعَالَمِينَ * اور مریم جسکو پاک رکھا گیا اور ہم نے اسمیں اپنی روح پھونکا اور (عیسی) کے معجزے سے عالم کے لیے نشانی قرار دیا»(انبیا – ۹۱).
قرآن، حضرت عیسی(ع) کے حوالے سے کہتا ہے: «إِذْ قَالَ اللَّهُ يَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ اذْكُرْ نِعْمَتِي عَلَيْكَ وَعَلَى وَالِدَتِكَ إِذْ أَيَّدْتُكَ بِرُوحِ الْقُدُسِ تُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَكَهْلًا وَإِذْ عَلَّمْتُكَ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَالتَّوْرَاةَ وَالْإِنْجِيلَ وَإِذْ تَخْلُقُ مِنَ الطِّينِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ بِإِذْنِي فَتَنْفُخُ فِيهَا فَتَكُونُ طَيْرًا بِإِذْنِي وَتُبْرِئُ الْأَكْمَهَ وَالْأَبْرَصَ بِإِذْنِي وَإِذْ تُخْرِجُ الْمَوْتَى بِإِذْنِي وَإِذْ كَفَفْتُ بَنِي إِسْرَائِيلَ عَنْكَ إِذْ جِئْتَهُمْ بِالْبَيِّنَاتِ فَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْهُمْ إِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرٌ مُبِينٌ * »(مائده – ۱۱۰).
ایک اور جہ فرماتا ہے: «ثُمَّ قَفَّيْنَا عَلَى آثَارِهِمْ بِرُسُلِنَا وَقَفَّيْنَا بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَآتَيْنَاهُ الْإِنْجِيلَ وَجَعَلْنَا فِي قُلُوبِ الَّذِينَ اتَّبَعُوهُ رَأْفَةً وَرَحْمَةً * (حدید – ۲۷).
اسلامی کونسل نے مزید کہا ہے کہ مختلف شہروں میں مساجد پر حملہ افسوسناک ہے اور ان واقعات کی تفتیش لازمی ہے ۔
کونسل کے مطابق ہر سال مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرایم میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔