
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «ایبیسی» کے مطابق جدید طرز اور نصاب سے مسلمان طلبا اسلام فوبیا کے باوجود اپنی اسلامی ثقافت و پہچان کو برقرار رکھ سکیں گے۔
آسٹریلیا میں اسلامی طرز کے اسکول حکومتی سفارش پر ریاضی اور انگریزن زبان وغیرہ کورس میں شامل کرچکے ہیں مگر اب تک اسلامی کورسز کو نظم و نسق نہیں دیا گیا ہے۔
اس مقصد کے لیے جنوبی آسٹریلیا میں دو روزہ کانفرنس منعقد کی گیی تھی جسمیں نیوزی لینڈ، انڈونیشیاء، شمالی امریکہ اور دیگر ممالک کے تعلیمی ماہرین شریک تھے جنہوں نے حکومتی تحفظات کو مدنظر رکھتے ہویے اسلامی طرز پر نصاب کے لیے تجاویز پیش کی ۔
آسٹریلین معاشرے کی خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید کورس کا بنانے پر کام شروع کیا گیا ہے۔