سعودی عرب کے سفیر نے حماس کو دہشت گرد تنظیم قراردیدیا

IQNA

سعودی عرب کے سفیر نے حماس کو دہشت گرد تنظیم قراردیدیا

16:05 - July 13, 2017
خبر کا کوڈ: 3503267
بین الاقوامی گروپ: الجزائر میں سعودی عرب کے سفیر سامی بن عبداللہ الصالح نےکہا ہے کہ حماس اپنے دہشت گردانہ اقدامات کو قطر کےفائیو اسٹار ہوٹلوں سے مدیریت کرتی ہے
ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ الجزائر میں سعودی عرب کے سفیر سامی بن عبداللہ الصالح نےفلسطینی تنظیم حماس کو دہشت گرد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس اپنے دہشت گردانہ اقدامات کو قطر کےفائیو اسٹار ہوٹلوں سے مدیریت کرتی ہے۔ 
سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ حماس کا نام دہشت گرد تنظیموں کی لسٹ میں شامل ہے اور حماس دہشت گردانہ اقدامات قطر سے انجام دیتی ہے۔ 
سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ قطر دہشت گردوں کا حامی ملک ہے اور اسے دہشت گردی کی حامیت کرنے کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔
نظرات بینندگان
captcha