مفتی اعظم قدس کو گرفتار کرلیا گیا

IQNA

مفتی اعظم قدس کو گرفتار کرلیا گیا

7:56 - July 15, 2017
خبر کا کوڈ: 3503275
بین الاقوامی گروپ: بیت المقدس کے مفتی اعظم «شیخ محمد حسین» کو مسجد الاقصی کے قریب نماز جمعے کی ادائیگی کے فورا بعد صھیونی فورس نے گرفتار کرلیا

مفتی اعظم قدس کو گرفتار کرلیا گیا


ایکنا نیوز- شفقنا نیوز کے مطابق مسجدالاقصی میں نماز پر پابندی کے بعد مسجد کے قریب نماز ادا کرنے پر مفی اعظم «شیخ محمد حسین»، کو گرفتار کرلیا گیا ہے

فلسطینی نیوز ایجنسی «فلسطین الیوم» کے مطابق قدس شریف کے مسلمانوں نے مسجدالاقصی کو بند کرنے کے بعد احتجاجا مسجد کے قریب سڑکوں پر نماز ادا کی ۔


صھیونی فورسز نے مسجد الاقصی کے شمالی دروازے کی سمت «باب الاسباط» میں نماز کے فورا بعد حملہ کرتے ہوئے نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔


قابل ذکر ہے کہ کہ مقبوضہ علاقوں میں تین فلسطینی جوانوں کے فدایی حملوں کے بعد صھیونی پولیس نے مسجدالاقصی کا دروازہ بند کردیا ہے اور گذشتہ نصف صدی میں یہ پہلی بار ہے کہ اس مقدس مسجد میں نمازیوں کو نماز جمعے کی ادائیگی سے روک دیا گیا ہے۔

3618712

نظرات بینندگان
captcha