
ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق سعودی مفتی احمد بن سعید القرنی نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ مسجد الاقصی کی راہ میں جان دینا شہادت نہیں !
اس نے مزید لکھا ہے کہ کیا مسلمان کی جان مسجد الاقصی سے کم اہمیت ہے؟ خدا سے ڈرو اور لوگوں کی جان سے نہ کھیلو اور خون مباح نہ کرو کون کہتا ہے مسجد الاقصی کی راہ میں جان دینا شہادت ہے ؟
القرنی کا کہنا ہے کہ یہودی مسجد الاقصی سے ہاتھ نہیں کھینچنے والے اور عرب ممالک بھی قدس کے لیے فوج نہیں بھیجوائیں گے پس لوگ حماس کے کہنے پر جان سے نہ کھیلیں۔
وہ لکھتا ہے کہ قرآن و سنت سے ثابت نہیں کہ کمزور حالت میں بھی لڑو۔
سعودی مفتی کہتا ہے کہ مسجدالاقصی ہماری مسجد ہے مگر اس وقت جب ہمارے پاس ٹینک اور توپ ہو نہ کہ پتھروں سے لڑیں۔
اس بات پر کافی اعتراضات ہورہے ہیں اور ویب سایٹ طن یغرد تحت السر لکھتا ہے کہ مفتی صاحب جو مال ٹرمپ کو پیش کیا گیا ہے اس بارے میں کیا خیال ہے؟
مذکورہ ویب سایٹ نے اس کو منافقت قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کاموں کا مقصد صرف یہودیوں سے رابطہ بڑھانا ہے۔