
ایکنا نیوز- سعودی نیوز ایجنسی ایلاف کے مطابق امریکی ثالثے سے اسرائیل اور سعودی کے درمیان فلسطین سمیت مختلف امور پر اتحاد کرنے کا معاملہ طے پایا گیا ہے
مذکورہ نیوز ایجنسی کے مطابق مسجد الاقصی میں سخت سیکورٹی اقدامات سمیت مختلف واقعات میں آل سعودی کی معنی خیز خاموشی اس بات کی تائید کرتی ہے کہ ان میں معاملہ چل رہا ہے اور اسکینینگ گیٹ کی تنصیب پر ایک اعلی سعودی افیسر نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے مقابلے کے لیے یہ ضروری ہے
نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکام نے سعودی حکام کو دورہ اسرائیل اور مسجد الاقصی کی زیارت کی بھی دعوت کی ہے جسپر اب تک سعودیہ نے رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
الجزیرہ ٹی وی نے بھی مسجد الاقصی کے حوالے سے سعودی حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی علما اور دانشوروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے جبکہ قطر کے خلاف پابندیوں پر سب یکجاں اور سرگرم نظر آتے ہیں۔
الجزیره نے سعودی مفتی سعید القرنی کا بھی حوالہ دیا ہے جس نے کہا تھا کہ مسجد الاقصی کو یہودیوں کے لیے چھوڑا جائے ،کہا کہ ایسی باتیں تو خاموشی سے بہت بدتر ہیں۔