اہل تشیع کا قتل عام بند کیا جایے- مجلس وحدت مسلمین

IQNA

اہل تشیع کا قتل عام بند کیا جایے- مجلس وحدت مسلمین

11:23 - July 20, 2017
خبر کا کوڈ: 3503298
بین الاقوامی گروپ: مستونگ میں دن دھاڑے اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ سیکورٹی اداروں کے لیے بدنما داغ اور انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ علما کا خطاب

ایکنا نیوز- مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے سانحہ مستونگ کے خلاف گذشتہ روز سہ پہر 6 بجے مسجد ولی عصر (عج) سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو علمدار روڈ سے ہوتا ہوا چوک شہداء پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس سے ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ ولایت حسین جعفری ، ایم پی اے آغا رضا اور علامہ سید ہاشم موسوی نے خطاب کیا۔

اہل تشیع کا قتل عام بند کیا جایے- مجلس وحدت مسلمین


جلوس سے خطاب کرتے ہوئےعلما نے حکومت پر سخت تنقید اور اظہار تشویش کرتے ہویے کہا کہ آج مستونگ میں جس طرح بے گناہ اہل تشیع مرد اور بالخصوص ایک بار پھرخاتون کو نشانہ بنایا جس میں 4 شہید اور1 زخمی ہوئے ہمارے مقتتدر حلقوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وفاقی اور صوبائی حکومت پر ایک ایسا سوالیہ نشان ہے جسکا جواب ہم نے اور پاکستان بھر کے مظلوم عوام نے بار بار طلب کیا ہے لیکن جواب تو درکنار اشک شوئی کیلئے بھی ان میں سے کسی کے پاس مظلوم عوام کی داد رسی کیلئے بالکل وقت بھی نہیں اور تواتر کیساتھ کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بیگناہوں اور پولیس کو نشانہ بنائے جانے کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس سے نمٹنے کیلئے کوئی واضح پالیسی نظر نہیں آتی۔

 علما نے واضح کیا کہ یہ سلسلہ نہ روکا تو سخت ترین احتجاج کیا جایے گا جسکی تمام تر ذمہ داری حکومت اور سیکورٹی اداروں پر ہوگی۔

۔۔

نظرات بینندگان
captcha