
ایکنا نیوز- الفجر نیوز کے مطابق نمایش کے انچارج «حمزه عبدالکریم» کا کہنا ہے: ۱۵۴ کیلوگرام وزنی قرآن مجید افغانستان کے خطاط «غلام محیی الدین» کے توسط سے دو سو سال قبل کتابت کی گیی ہے جسکو چار اونٹوں پر لاد کر یہاں لایا گیا ہے
ڈیڑھ میٹر طویل اور ایک میٹر چوڑا وزانی قرانی نسخے کے ہر صفحے کے نیچے فارسی ترجمہ بھی لکھا گیا ہے۔
عبدالکریم کے مطابق اس بڑے قرآن مجید کو ہرن کی کھال پر لکھا گیا ہے جو اس وقت نمایش میں پیش کیا گیا ہے.

انکا کہنا ہے کہ نمایش میں حافظ عثمان کے نسخے بھی نمایش میں شامل ہیں حافظ عثمان نے ۱۰۶ کی کتابت کی جب وہ ایک سو ساتویں نسخے کو لکھنا چاہتے تھے تو دنیا سے رخصت ہوگیے تھے۔
قرآنی نمایش بارہ ہالوں میں جاری ہے جبکہ نمایش میں انگریزی، عربی، فرنچ، فارسی، اردو، انڈونیشین،ترکی اور پشتو وغیرہ میں ترجمہ شدہ قرآنی نسخے موجود ہیں ۔