
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «USA Today» کے مطابق " سچے انسان " کے عنوان سے عوام کو دعوت دی گیی ہے کہ وہ
حضرت محمد(ص) کی شخصیت کو جاننے کے لیے اسلامی تنظیم سے فری میں کتاب وصول کریں
ان بیلبورڑز کو گین پیس نامی اسلامی تنظیم کی مہم کے حوالے سے نصب کیے گیے ہیں جسکا مقصد اسلام اور رسول اکرم کی شخصیت کو درست انداز میں پیش کرنا ہے
مہم کو اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز میں کمی کرانے کے حوالے سے شروع کیا گیا ہے۔
ان بیلبورڑز پر لکھا ہے کہ آپ حضرت محمد(ص) یا اسلام کے حوالے سے رابطہ کرسکتے ہیں اور فری میں کتاب بھی حاصل کی جاسکتی ہے
حضرت محمد(ص) کے حوالے سے ایک ہزار پانچ سو پوسٹ کارڑز اور مختلف ویڈیو کلپس بھی اس بارے میں تیار کی گیی ہیں
کیلفورنیا یونیورسٹی کے محققین کے مطابق ۲۰۱۵ کے بعد امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرایم میں ۷۸ فیصد اضافہ ہوا ہے۔