
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «The National» کے مطابق سمیرا اور عادل نے چینی ساحلی شهر «شانتو» کے ایک کارخانے میں گڑیا بنانے کا آرڈر دیا ہے
سمیرا قرآنی ٹیچر ہے اور وہ چاہتی تھی کہ اس کی چار سال بیٹی "جنت" آسانی سے قرآنی آیات سیکھ سکے۔
جب کوئی طریقہ نہ ڑھونڈ سکی تو وہ شوہر کے ہمراہ چین گیی اور ایک کارخانے میں اسطرح کی گڑیا کا آرڈر دیا جو قرآنی سکھاتی ہے
جب اس گڑیا کی فرنچ شهر «شانتیئی» میں شہرت دیکھی تو اس نے تجارتی بنیادوں پر اس گڑیا کو بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
فرنچ جوڑے کی کوشش رنگ لائی اور باربی کی طرز پر گڑیا جو قرآنی آیات سکھاتی ہے اس کی تیزی سے فروخت ہونے لگی
جنت کے نام سے یہ گڑیا معروف اور آسان قرآنی آیات کی تلاوت کرتی ہے جس کو سن کر بچے اور بچیاں آسانی سے یہ آیات سیکھ سکتی ہیں۔
سمیرا نے ۴ سال پہلے آن لاین سوفٹ وئیر کی مدد سے چین کے ایک گڑیا بنانے والی فیکٹری سے اس گڑیا کا آرڈر دیا اور متعدد بار چین کا سفر کرکے بہترین آواز کے ساتھ اس گڑیا کو بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
فرنچ جوڑے کے مطابق بچوں کو قرآن سکھانے کا انداز بہت پرانا ہے اور جدید طرز پر ان کو قرآن کی طرف مایل کرانے کی ضرورت ہے۔