قدس کی حالیہ کامیابی مستقبل کی آزادی کی نوید ہے

IQNA

قدس کی حالیہ کامیابی مستقبل کی آزادی کی نوید ہے

11:54 - July 28, 2017
خبر کا کوڈ: 3503333
بین الاقوامی گروپ: فلسطینی حکومت کے ترجمان کے مطابق حالیہ کامیابی فلسطین کی آزادی کےلیے خوشخبری ہے

قدس کی حالیہ کامیابی مستقبل کی  آزادی کی نوید ہے


ایکنا نیوز- رام‌الله نیوز کے مطابق فلسطینی حکومت کے ترجمان «یوسف محمود» نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے : آج مسجدالاقصی میں داخل ہونا بڑی خوشخبری ہے اور اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ غاصب اسرائیل ناقابل شکست نہیں۔


بیان میں تمام فلسطینی رہنماوں کو مبارک باد پیش کرتے ہویے کہا گیا ہے کہ یہ کامیابی فلسطینی جوانوں کے عزم و استقامت کا نتیجہ ہے ۔


انکا کہنا تھا کہ فلسطینوں نے اپنی بہادری اور جرات سے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک غیرت مند اورعزم راسخ کی حامل قوم ہے۔


یوسف محمودکے مطابق مسئله مسجدالاقصی قدس شریف پر حاکمیت کا مسئله ہے اور فلسطینی قوم قدس شریف کی واپسی کے ساتھ مکمل کامیابی کے لیے پرعزم ہے۔

3623702

نظرات بینندگان
captcha