امریکہ؛ ایلینوی اسلامی مرکز میں امریکنز کی دعوت

IQNA

امریکہ؛ ایلینوی اسلامی مرکز میں امریکنز کی دعوت

12:44 - July 29, 2017
خبر کا کوڈ: 3503339
بین الاقوامی گروپ: امریکی ریاست ایلینوی کے اسلامی مرکز میں غیرمسلم امریکنز کو دعوت دی گیی جہاں انہوں نے اسلام کے حوالے سے سوالات کیے اور قریب سے مسلمانوں سے آشنا ہوئے۔

امریکہ؛ ایلینوی اسلامی مرکز میں امریکنز کی مہمانی


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «Northern Public Radio» کے مطابق بہت سے غیر مسلم امریکنز نے پہلی بار کسی اسلامی مرکز کا دورہ کیا

غیر مسلم مہمانوں میں شامل امریکن میشل گوڈیناف کا کہنا ہے : میں ایک بیلبورڈ پر اس پروگرام سے آگاہ ہوا، ہم سب ایک ملک کے باشندے ہیں اور ہمیں عبادت خانوں سے نکل کر ایک ہونا چاہیے

گوڈیناف نے مزید کہا : اس بات کی ضرورت ہے کہ ایک ملک کے باشندے ہونے کے ناطے ایکدوسرے سے ہم آہنگ ہو۔


ایک اور وزیٹر کارول حاجیک کا کہنا تھا: میں نے اسلام کے بارے میں کافی مطالعہ کیا تھا مگر آج برراہ راست سوالات و جوابات سے بہت فایدہ ہوا۔


ڈکالب شہر میں اسلامی مرکز کے سربراہ محمد لبادی نے نماز کے موضوع پر خطاب کیا اور سوالات کے جوابات دیے۔

تازہ ترین سروے کے مطابق امریکہ جہاں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہوا ہے وہی پر اسلام میں لوگوں کی دلچسپی بھی بڑھ گیی ہے۔

3623409

نظرات بینندگان
captcha