
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «CAIR» کے مطابق حال ہی میں «روی مور» نے ایک گستاخانہ بیان میں اسلام اور انکے احکامات کو جھوٹ قرار دیا تھا!
آلابامای اسلامی مرکز کے ڈایریکٹر خائولا حدید نے اس حوالے سے کہا ہے: ہم «روی مور» کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ مسجد آکر قریب سے اسلام اور مسلمان سے آشنا ہو تاکہ ہماری اقدار و افکار انکے لیے واضح ہوجائے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سنیٹ میں جانے سے پہلے «روی مور» کے لیے یہ اچھا موقع ہے کہ وہ مسلمانوں کے حوالے سے آشنائی حاصل کرے۔
حدید کا کہناتھا: مسلمان آلاباما میں ایکٹیو کردار ادا کررہا ہے اور وہی سوچ رکھتے ہیں کو ملکی خدمات کے لیے ہر امریکن رکھتا ہے۔
امریکہ میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہویے واقعات کے تناظر میں مذکورہ سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
اسلامی کونسل نے اس عورت جس نے دھمکی دی ہے کہ وہ مسلمانوں کو قتل کرے گی کو بھی دعوت دی ہے کہ وہ مسجد آکر مسلمانوں سے آشنا ہو۔
سوشل میڈیا پر اس عورت کی ویڈیو وایرل ہوگیی ہے جسمیں وہ تین مسلمان عورتوں سے چلاتی ہوئی تمام مسلمانوں کو قتل کی دھمکی دیتی ہے۔