
ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق عشرہ کرامت کے حوالے سےامام رضا(ع) کی سیرت پر علمی نشست ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے منعقد ہوگی جسمیں مختلف شعبوں سے دانشور شرکت کریں گے۔
اس علمی نشست میں دمشق یورنیورسٹی کے استاد سھیل زکار ، امام جمعہ شیخ مامون رحمہ اور معروف شیعہ عالم دین حجتالاسلام والمسلمین سید عبدالله نظام خصوصی خطاب کریں گے۔
اس نشست میں بی بی حضرت معصومه(س) اور امام رضا(ع) کی شان میں منقبت خوانی، تصویری نمایش اور دیگر ثقافتی پروگرامز منعقد ہوں گے۔