آیت اللہ سیستانی کے گھر پر حملہ کا خطرناک منصوبہ ناکام

IQNA

آیت اللہ سیستانی کے گھر پر حملہ کا خطرناک منصوبہ ناکام

19:14 - July 30, 2017
خبر کا کوڈ: 3503344
بین الاقوامی گروپ: عراقی سکیورٹی فورسز کے بروقت اقدام سے عراق میں مذہبی مزارات اور آیت اللہ سیستانی کے گھر پر حملہ کا منصوبہ ناکام بنایا گیا
آیت اللہ سیستانی کے گھر پر حملہ کا خطرناک منصوبہ ناکام
ایکنا نیوز- العالم نیوز کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے عراق میں مذہبی مزارات اور آیت اللہ سیستانی کے گھر پر حملہ کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔ 
عراقی وزارت داخلہ کے انٹیلیجنس شعبہ نے آج عراقی تاریخ کے سب سے خطرناک دہشت گردانہ حملے کے منصوبے کو ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ داعش کے اس دہشت گردانہ منصوبہ کے تحت دینی مزارات نجف اشرف، کربلائےمعلی ، سامراء اور آیت اللہ سیستانی کے گھر کو نشانہ بنانا تھا۔ اس شوم منصوبہ کا مقصد داعش دہشت گردوں کی شکست کو چھپانا اور عراق میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا بھی تھا۔لیکن عراقی فورسز نے بر وقت کارروائی کرکے اس منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق داعش کے دہشت گردوں اور بارود سے بھری گاڑیوں کو نکلنے سے پہلے انکے اڑوں میں ہوایی بم باری کرکے ناکام بنایا گیا ہے۔


نظرات بینندگان
captcha