ایتوپیا؛ قرآنی اساتذہ کی تربیت کا کورس منعقد ہوگا

IQNA

ایتوپیا؛ قرآنی اساتذہ کی تربیت کا کورس منعقد ہوگا

12:34 - July 31, 2017
خبر کا کوڈ: 3503347
بین الاقوامی گروپ: ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے پچاس قرآنی اساتذہ کی تربیت کا کورس منعقد کیا جارہا ہے

ایتوپیا؛ قرآنی اساتذہ کی تربیت کا کورس منعقد ہوگا


ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مجمع اہل سنت اور جماعت صوفیہ کے سربراہ شیخ محمد شریف اور ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر سید حسن حیدری کی ملاقات میں اس کورس کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ۔

حیدری نے اس ملاقات کے بعد کہا کہ ایتوپیا میں بہت سے قرآنی مدارس بہت فعال کردار ادا کررہے ہیں اور اسی حوالے سے انکے لیے تربیتی کورس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔


انکا کہنا تھا کہ چار روزہ قرآنی کورس میں حفظ، حسن قرآت اور تفسیر کے جدید نکات اور اصولوں کی تدریس ہوگی جسمیں پچاس معلمین قرآن شرکت کریں گے۔

مجمع اہل سنت اور عدیسہ بابا میں صوفیہ مکتب کے سربراہ شیخ محمد شریف نے ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری جماعت تمام تر امور میں مدد کے لیے تیار ہے۔

3624528

نظرات بینندگان
captcha