سندھ پولیس کی کارروائی، تکفیری تنظیم القاعدہ برصغیر کے 2 دہشت گرد ہلاک

IQNA

سندھ پولیس کی کارروائی، تکفیری تنظیم القاعدہ برصغیر کے 2 دہشت گرد ہلاک

16:52 - August 01, 2017
خبر کا کوڈ: 3503355
بین االاقوامی گروپ: راؤ انوار کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں سے ایک کی شناخت ابوحذیفہ تنظیمی کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے کی شناخت نہ ہوسکی
سندھ پولیس کی کارروائی، تکفیری تنظیم القاعدہ برصغیر کے 2 دہشت گرد ہلاک

ایکنا نیوز-اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک گھر میں کارروائی کی گئی جہاں 2 افراد موجود تھے، پولیس کے پہنچنے پر دہشت گردوں فائرنگ شروع کردی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق ہلاک افراد کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر سے تھا۔ 

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس راؤ انوار کے مطابق پولیس نے کراچی کے مضافاتی علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے ایک رائفل، ایک پستول اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، ہلاک ہونے والے افراد میں سے ایک شناخت ابوحذیفہ تنظیمی کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے کی شناخت نہ ہوسکی۔ یہ افراد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) فیض شگری سمیت سیکیورٹی اہلکاروں، مخالف مسلک کے افراد اور احمدیوں کے قتل میں ملوث تھے۔

نظرات بینندگان
captcha