
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے « surreycomet» کے مطابق کینیڈا کی مقامی مسجد میں اسلامی نمایش کا مقصد غیر مسلموں کو اسلام اور اسلامی فن ثقافت سے آشنا کرانا ہے۔ نمایش ہفتہ اور اتوار کو کنگسٹن مسجد میں منعقد ہوگی
غیر مسلم مہمانوں کی پذیرائی اور بچوں کے لیے کھیل و تفریح کا خصوصی طور پر اس نمایش میں انتظام کیا جارہا ہے۔
کینگسٹن مسجد کی انجمن کے رکن «فیضل حنجرا» کے مطابق غیر مسلموں سے دوستی و ہم آہنگی اس نمایش کا اہم مقصد ہے ۔
انکا کہنا تھا : اس نمایش سے امید کی جاتی ہے کہ بہت سے نادرست تصورات اسلام کے بارے میں دور ہوجائیں گے۔