ایکنا
نیوز- رپورٹ کے مطابق فرزند رسول امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے
موقع پر پاکستان کی مختلف مساجد اور امام بارگاہوں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ
سجایا گیا ہے اور جگہ جگہ جشن کا سلسلہ ہے – مختلف مساجد میں علما امام رضاعلیہ
السلام اور ان کی خواہرگرامی جناب فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کی بابرکت حیات
طیبہ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہیں –
کویٹہ کے مختلف امام بارگاہوں میں جشن ولادت باسعادت انتہائی جوش
وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے جس میں سینکڑوں عقیدت مند شریک ہیں اور یہ سلسلہ پیر
کی رات تک جاری رہےگا-
فرزندرسول امام رضاعلیہ السلام گیارہ ذی القعدہ ایک سو اڑتالیس ہجری
قمری میں مدینہ منورہ میں تشریف لائے - آپ کا اسم گرامی علی اور کنیت ابوالحسسن ہے
جبکہ آّپ کا سب سے مشہور لقب رضا ہے - امام رضا علیہ السلام نے اپنے پدر بزگوار
امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کے بعد امامت کی ذمہ داری سنبھالی اور اپنے
پدربزرگوار کے شاگردوں کو اپنے ساتھ لیا اور اپنے جد بزرگوار امام جعفرصادق علیہ السلام
کی علمی تحریک کو آگے بڑھایا - امام رضاعلیہ السلام کی مدت امامت بیس سال تھی اور
آپ کی امامت کے آخری تین سال خراسان میں گذرے - امام رضا علیہ السلام نے مدینہ
منورہ میں سترہ سال تک لوگوں کی ہدایت و رہنمائی فرمائی اور اس کے بعد عباسی خلیفہ
مامون کی حیلہ گری اور سازشوں کی وجہ سے خراسان کا راستہ اختیار کیا - جبکہ آپ کی
عمر مبارک پچپن سال تھی اسی وقت مامون نے زہر دغا سے آپ کو شہید کردیا - آپ کا
روضہ اقدس طوس میں واقع ہے جس کو آج مشہد مقدس کہتے ہیں جہاں آپ کے یوم ولادت
باسعادت پر لاکھوں عقیدت مند اور شیدائی جشن ولادت کا جشن منارہے ہیں
–