
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے « sunnewsonline» کے مطابق گذشتہ روز سن فلیپس چرچ پر حملے میں دس افراد جان بحق جبکہ اٹھارہ دیگر زخمی ہوگیے تھے
مسلم گروپ کے ترجمان «ابراهیم عبداللهی» نے حملے کی مذمت کرتے ہویے کہا کہ شیطان صفت دہشت گرد ملک سے باہر کے ہوتے ہیں کو یہاں صرف دہشت گردی کے لیے آتے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان حملوں میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے بدترین سزا دی جائے۔
عبداللهی نے کہا کہ جو لوگ اپنے بچوں کے بیرون ملک مدارس میں تعلیم کے لیے بیھجواتے ہیں انکو سوچنا چاہیے کہ وہ وہاں سے شدت پسندی کا درس حاصل نہ کریں۔
انکا کہنا تھا کہ بچوں کو درست انداز میں خداشناسی اور اسلامی تعلیمات سے روشناس کرایا جائے۔