مدینه؛ قرآنی میوزیم میں لوگوں کی بھرپور دلچسپی

IQNA

مدینه؛ قرآنی میوزیم میں لوگوں کی بھرپور دلچسپی

12:50 - August 11, 2017
خبر کا کوڈ: 3503388
بین الاقوامی گروپ: مدینہ کے قرآنی میوزیم کے ڈائریکٹر«حمزه موسی آدم» کے مطابق سال ۲۰۱۵ سے اب تک دو ملین سے زاہد افراد اس میوزیم کے سیر کرچکے ہیں

مدینه؛ قرآن میوزیم میں لوگوں کی بھرپور آمد


ایکنا نیوز- آناتولی(AA) نیوز کے مطابق مدینہ کا قرآںی میوزیم سال ۲۰۱۵ سے قایم کیا گیا ہے جسمیں قرآن کریم کے مختلف خطی نسخے رکھے گیے ہیں۔

اس میوزیم میں حجاج بیت الله الحرام اور دیگر سیاحوں کے لیے دنیا کی تیرہ زبانوں میں قرآنی نسخے نمایش کے لیے موجود ہیں

میوزیم کے ڈایریکٹر حمزه موسی آدم کا کہنا ہے : قرآنی میوزیم کے تیرہ ہالوں میں ستاون نادر قرآنی نسخے رکھے گیے ہیں جنمیں دنیا کے قدیم ترین نسخے شامل ہیں۔


قدیم نسخوں میں سال ۴۸۸ هجری قمری کا قرآن شامل ہے جو «علی ابن محمد البطلیوسی» کی کتابت شدہ ہے۔

دیگر قرآنی نسخوں میں دو صدی پہلے کا قرآن موجود ہے جسکا وزن ۱۵۴ کیلوگرام بتایا جاتا ہے۔

حمزہ آدم کے مطابق سال ۲۰۱۵ سے اب تک بیس لاکھ لوگ اس میوزیم کا دورہ کرچکے ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ حج سیزن میں اس تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔

3628862

نظرات بینندگان
captcha