
ایکنا نیوز- قاف نیوز ایجنسی کے مطابق ورکشاپ کو خواتین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی ہے جبکہ ورکشاپ میں
«میرے روزہ مرہ کے کارنامے»، « حجاج کی نئی شناخت»، «حج کے اثرات کیسے محفوظ کریں»، «حج کی لذت کی جھلک»، «قرآن کے ہمراہ حج کی لذت» اور « سوره فاتحه اور آیات حج کا تطبیقی جایزہ» کے موضوعات پر گفتگو کی گیی۔
ورکشاپ دمام کے «المعارف» ڈیولپمنٹ پروگریسیو مرکز میں بھی پانچ دن کے لیے منعقد کیا گیا اور دیگر شہروں میں بھی سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فاطمه اسماعیل مرکز «دوحة القرآن» میں قرآنی استاد اور کربلا کے خواتین قرآنی مرکز «بصائر» میں مشیر کی حیثت سے کام کررہی ہیں اور اب تک سعودی کے مختلف شہروں میں اہم علمی نشستیں منعقد کراچکی ہیں۔