
ایکنا نیوز- شفقنا نیوز ایجنسی کے مطابق ھندوستان بنگلہ دیش اور میانمار سے اس موضوع پر بات چیت میں مصروف ہے تاکہ چالیس ہزار روہنگی کو ملک سے نکال سکے
مذکورہ افراد میانمار میں سنگین صورتحال کے بعد یہاں سے ہجرت کرگیے تھے۔
انڈیا وزارت خارجہ کے مطابق یہ تمام افراد غیر قانونی طور پر سکونت پذیر ہیں اور انکو جلد ملک سے باہر نکلنا چاہیے جبکہ صرف چودہ ہزار روہنگی قانون دستاویزات کے ساتھ انڈیا میں آباد ہیں۔
اس اقدام پرایمنسٹی انٹرنیشنل نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگی مسلمانوں کو جبرا انڈیا سے نکالنا خلاف قانون ہے کیونکہ یہ لوگ اپنے ملک میں تشدد کا شکار ہیں۔