
ایکنا نیوز- خانه فرهنگ ایران، بمبئی کے مطابق " رضا" اکیڈمی کی جانب سے بمبئی کی بلال مسجد میں مسجدالاقصی کی صورتحال پر علما و دانشوروں کے ساتھ نشست منعقد کی گیی۔
نسشت سے مولانا معین میاں نے خطاب میں کہا : ھندوستان کو آزاد ملک ہونے کے ناطے مقبوضہ علاقے کی واپسی کے لیے کوشش کرنی چاہیے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اسرائیل سے تعلقات کے خاتمے کا اعلان کرے۔
انکا کہنا تھا: اسرائیل نہ صرف مسلمان بلکہ انسانیت کا دشمن ہے جسکی فیکڑیوں کے اسلحے سے دنیا بھرمیں قتل عام کیا جاتا ہے۔
علما نے مطالبہ کیا کہ تمام جمعے کی نمازوں میں فلسطین اور مسجدالاقصی کے لیے خصوصی دعا کی جائے۔
رضا اکیڈمی کے سربراہ مفتی عبدالستار نے کہا کہ صھیونی لابی نے دنیا بھر میں وحشت پھیلایی ہے مگر مجال ہے کہ کوئی بھی عالمی ادارہ اسرائیل کے خلاف قدم اٹھایے۔
انکا کہنا تھا : اسرائیل نے تمام مسلمانوں کو ٹارگٹ بنا رکھا ہے مگر افسوس تمام عرب ممالک اس پر خاموش ہیں۔
3629805