
ایکنا نیوز- روزنامه «جهینه الاخباریه» کے مطابق جمعرات کو «ربیع القلوب: بهار قلوب» کے نام سے منعقدہ پروگرام جو جارودیه میں منعقد کیا گیا تھا اس میں شہید «امین محمد آل هانی» کی یاد میں تعزیتی پروگرام منعقد ہوا
«جارودیه» سٹی کے پروگرام میں دمام اور قطیف کے نامور قرآء کے علاوہ شہید «امین محمد آل هانی» کے رشتہ دار اور دیگر اہل علم و دانش بھی موجود تھے۔

بین الاقوامی قاری «مهدی البوری» نے تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز کیا جسکے بعد قاری«حسین الابیض» نے تلاوت کی اور اسکے بعد منقبت خوان«محمد السلیمان» نےاهل بیت(ع) کی شان میں کلام پیش کیا اور نامور شاعر «سعید العویشیر» نے اشعار پیش کیے۔
«امین محمد آل هانی» کے فرزند«احمد آل هانی» نے اس پروگرام کے انعقاد پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔
پروگرام کے انچارج «حسین اعبادی» نے شہید قرآن «امین محمد آل هانی» کو آئیڈیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ہم سب پر حق بنتا ہے اور انکی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی۔
قابل ذکرہے کہ شہید قرآن «امین محمد آل هانی» کو رمضان المبارک کے مہینے میں ایک قرآنی پروگرام سے واپس آتے ہوئے ایک چیک پوسٹ کے قریب گولیوں کا نشانہ بنایا جس سے انکی گاڑی کو آگ لگ گیی۔ «امین محمد آل هانی» زخمی تھے اور گاڑی سے نکل نہ سکا اور اس قدر دیر تک جلتا رہا کہ انکی لاش قابل شناخت نہ رہی تھی۔
