
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «iwpr.net» کے مطابق «ایان ٹیوی» (Ayan TV) کے ڈایریکٹر، «ژودار سفربایوف» کا کہنا ہے : ایان ٹی وی کوئی مذہبی چینل نہیں مگر ہم اسلامی اصولوں کے مطابق معیاری پروگرام پیش کرتے ہیں
انکا کہنا تھا: ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم شدت پسندی اور دہشت گردی کے مقابلے میں کردار ادا کریں۔
سفربایوف کا کہنا ہے کہ اسلام شناسی پروگرام پیش کرنے کے حوالے سے کسی غیر ملکی ادارے کا تعاون حاصل نہیں اور یہ صرف اسکے تاجر بھائی اور اشتہارات کے پیسے سے پیش کیا جارہا ہے۔
کرغیزستان میں عوام اسلامی پروگرامز میں خاص دلچسپی لیتے ہیں اور آخری سالوں میں شدت پسندی اور دہشت گردی سے مقابلے کے لیے حقیقی اسلام کی شناخت کو متعارف کرانے کے لیے اس پروگرام کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔
ایک رپورٹ کے مطابق کرغیزستان کے لگ بھگ ۶۰۰ شہری داعش میں شامل ہوچکے ہیں۔