بارسلونا واقعے پر اسلامی تنظیموں کی مذمت

IQNA

بارسلونا واقعے پر اسلامی تنظیموں کی مذمت

12:06 - August 21, 2017
خبر کا کوڈ: 3503435
بین الاقوامی گروپ: مختلف اسلامی تنظیموں نے بارسلونا دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی اور دہشت گردی کے الگ الگ ہونے پر تاکید کی ہیں

بارسلونا واقعے پر اسلامی تنظیموں کی مذمت


ایکنا نیوز- آناتولی نیوز کے مطابق اسپین اور دیگر ممالک کی اسلامی تنظیموں نے بارسلونا حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسلام اور دہشت گردوں میں کوئی تعلق نہیں ۔

اسپین کے اسلامی ثقافتی مرکز کے سربراہ «سامی المشطاوی» نے پریس کانفرنس سے خطاب میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آخری سالوں میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعات اور اسلام میں کسی قسم کا تعلق نہیں۔


انہوں نے کہا : اسلام من ومحبت کا دین ہے اور کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ اسلام کے نام پر لوگوں کا خون بہائے۔


بارسلونا کے «لا رامبلا» روڑ پر سینکڑوں مسلمانوں نے «بارسلونا» واقعے کی مذمت میں احتجاجی مظاہرہ اور دہشت گردوں سے نفرت کا اظھار کیا ۔

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو بارسلونا کے «لا رامبلا» میں گاڑی پبلک پر چڑھانے کے دہشت گردانہ واقعے میں ایک سو چودہ لوگ ہلاک اور زخمی ہوگیے تھے۔

3632371

نظرات بینندگان
captcha