ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «اینا» کے مطابق دو روزہ بین الاقوامی حج سیمینار "حج؛ منبر صلح» کے عنوان سے وزارت حج کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے جسمیں عالم اسلام سے اہم دانشوروں کو شرکت کی دعوت دی گیی ہے.
ہفتہ اور اتوار کو منعقد ہونے والے سیمینار میں «اسلام صلح کا مذہب» ، «حج منبر صلح ،تعلیم اور تعلم»، «امن پیغامات میں حج کا کردار»، «اخلاقیات ،امن اور مناسک حج» اور «حج میں امن، نبادات و جمادات اور ماحول» کے موضوعات پر مقالے پیش کیے جائیں گے۔
« حجةالوداع کا پیغام امن معاشرے اور خاندان میں»، «مقامات مقدسہ کی توسیع» اور «ھج خدمات میں سوشل میڈیا کا کردار» کے موضوعات پر بھی بحث اور تبادلہ خیال ہوگا۔