آن لائن «عالمی قاری» قرآنی مقابلوں کا آغاز

IQNA

آن لائن «عالمی قاری» قرآنی مقابلوں کا آغاز

9:12 - August 25, 2017
خبر کا کوڈ: 3503451
بین الاقوامی گروپ: تیسرا آن لاین «عالمی قاری» قرآنی مقابلہ بحرین میں شروع ہوچکا ہے

آن لائن «عالمی قاری» قرآنی مقابلوں کا آغاز


ایکنا نیوز- اخبار البحرین کے مطابق بحرین کے وزیراوقاف کے مشیر «فریدون بن یعقوب مفتاح» نے کہا ہے کہ عالمی مقابلہ حسن قرآت «عالمی قاری» آن لاین شروع کردیا گیا ہے

مفتاح کا کہنا ہے کہ «عالمی قاری» مقابلہ حسن قرآت وزارت اوقاف اور اسلامی کونسل کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے

انکا کہنا ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک سے خواہشمند قاری مقابلے کی ویب سایٹ کے زریعے مقابلے میں شرکت کرسکتے ہیں

مفتاح نے مزید کہا کہ مقابلے کا نتیجہ اپریل ۲۰۱۸ کو کیا جائے گا۔


انہوں نے جوانوں کو تلاوت کی طرف مایل کرانے کو مقابلے کا مقصد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے دوسرے «عالمی قاری» مقابلے میں اکیانوے ممالک سے سات ہزار قاری شریک ہوئے تھے

انہوں نے کہا کہ اس بار مقابلے میں «کمسن قاری » کا شعبہ بھی شامل ہے جسمیں سترہ سال سے کم عمر کے قاری کا انتخاب ہوگا

مقابلوں میں «قاری مجود»، «قاری مرتل» اور «قاری کمسن» کا شعبہ شامل ہے

مقابلوں میں اہم ممالک جیسے سعودی عرب، مصر، انڈّونیشیاء اور مراکش سے ماہرین قرآن ججز کے طور پر شریک ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ مقابلے کے قاری مجود کے اول پوزیشن کے لیے تیس هزار ڈالر، قاری مرتل ۲۵ هزار ڈالر اور کم سن قاری کے لیے بیس ہزار ڈالر اعلان کیا گیا ہے۔

مفتاح کے مطابق کم ترین انعام پانچ ہزار ڈالر ہوگا ۔

3634029

نظرات بینندگان
captcha