
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «الیوم السابع» کے مطابق فرنچ میگزین «چارلی ایبڈو» نے گذشتہ بدھ کو بارسلونا واقعے کی تصویر کے ساتھ طنز آمیز جملہ درج کیا تھا : «اسلام امن کا مذہب ہے ، ہمیشہ کے لیے».
اسپینش اخبار «ال پائیس» نے اس پر رد عمل میں لکھا ہے : فرنچ میگزین «چارلی ایبڈو» ہمیشہ صورتحال کو کشیدہ کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اسی حوالے سے اسلام اور مسلمان کو نشانہ بناتا رہتا ہے۔
اخبار «ال پائیس» کا کہنا ہے : ایسے اقدامات اظھار رائے کی آزادی نہیں بلکہ پڑھنے والوں کی توہین ہے ۔
ال پائیس نے مزید لکھا ہے : دہشت گردی جس سے سب کو رنج ہوتا ہے اس کو چارلی ایبڈو مسلمان سے جوڑنے کی کوشش کرتا ہے۔
چارلی ایبڈو نے بدھ کو لکھا تھا : «بارسلونا...سیاحت یا اسلامایزیشن ، کس کا انتخاب کریں؟» قارئین کے مطابق اس کا مقصد اسلام کو دہشت گردی سے ملانا تھا
ہر بدھ کو شایع ہونے والا میگزین چارلی ایبڈّو توہین آمیز خاکوں کی وجہ سے مشہور ہوچکا ہے۔
ان خاکوں کی وجہ سے عالمی سطح پر حالات کشیدہ ہونے کا خطرہ موجود ہے ۔
توہین آمیز اشاعتوں میں حضرت محمد(ص) اور حضرت عیسی(ع) کے حوالے سے خاکے شامل ہیں۔
داعش کے حملے میں اس میگزین کے کیی اسٹاف ہلاک ہوچکے ہیں ۔