
ایکنا نیوز- روزنامه «ویمبلڈن گارڈین» کے مطابق اسلامی نمایش میں مختلف اسلامی آیٹمز،کتابیں اور گھریلو دستکاریاں شامل ہوں گی۔
سال ۲۰۱۵ کو پہلی اسلامی نمایش کو بھرپورپذیرائی ملنے کے بعد دوسری بار نمایش کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نمایش میں حضرت مریم (س)، حضرت محمد (ص) کے بارے میں داستانوں کی کتاب کے علاوہ مختلف اسلامی امور پر مواد پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
«ویمبلڈن» مسجد کی انتظامیہ کے رکن «طلعت مالک» کا کہنا ہے کہ لندن میں دہشت گردی واقعات کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ لوگوں کو اسلام کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرنا چاہیے۔
«ویمبلڈن» مسجد کے اطراف میں رہنے والے ایک شہری کا کہنا تھا: میں اکثر اس مسجد کے پاس سے گزرتا ہوں اور اسلامو فوبیا سے بہت متاثر ہوں مگر اس نمایش کے انعقاد سے یقینا ہمیں بہت کچھ جاننے کا موقع ملے گا ۔
نمایش میں طلبا کے لیے خصوصی دلچسپی کے اسٹالز لگانے کا اہتمام کیا جارہا ہے اور بہت سے اسکولوں نے اس نمایش کو دیکھنے کے لیےرابطہ کیا ہے۔