
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «Arakanna» کے مطابق مذکورہ خاتون نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میانمار کے مسلمان گھروں میں خوفزدہ ہر لحظہ موت کا انتظار کررہے ہیں۔
مینمار کے مسلمان ایک بار پھر فوج کا نشانہ بن چکا ہے اور بڑی تعداد میں مسلمانوں کی ہلاکت کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
تاہم حکومتی زرایع صرف انسٹھ لوگوں کی ہلاکت کی تصدیق کرچکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے تحفظات کے باوجود مسلمان نشین علاقوں میں فوج کے ساتھ فضائی نگرانی اور بم باری سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور مسلمان سوشل ورکروں کو کہنا ہے کہ مداخلت نہ ہوئی تو بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے
بنگلہ دیش نے بھی سرحدوں پر نگرانی سخت کردی ہے تاکہ میانمار سے فرار ہونے والے مسلمانوں کو ملک میں داخل ہونے سے روکا جاسکے۔