
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «Patch» کے مابق مسلسل دوسری بار مسلمانوں کی جانب سے درخواست برایے تعمیر مسجد رد کی جارہی ہے۔
پلینفیلڈ کے مسلمان جو سالوں سے نماز خانے یا مسجد سے محروم ہیں انہوں نے سال کے آغاز میں ایک قدیم کلیسا کی عمارت کو ۵۸۰ ہزار ڈالر میں خریدا ہے تاکہ اس کو مسجد میں بدل سکے۔
کلیسا کے نزدیکی آبادی نے ٹریفک کے مسلہ کو بھانہ قرار دیتے ہوئے مسجد بنانے کی مخالفت کی ہے۔
آبادی کے ایک گروپ نے مسجد کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مسجد کی تعمیر کے لیے مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔
اس گروپ کے تعاون سے جلد ایک عوامی جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ مقامی آبادی کو مسجد کی تعمیر کے لیے رضامند کیا جاسکے۔